کمشنر بنوں ڈویژن کے ہدایات کے مطابق بجلی چوری کی روک تھام، کنڈا کلچر کے خاتمے اور بجلی صارفین سے اربوں روپے کی ریکوری کیلئے بنائے گئے ٹاسک فورس کمیٹی کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں اصلاح الدین کی سربراہی میں اجلاس کا انعقاد، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن وزیر عبدالسلام بمعہ تمام ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ایکسن پیسکو بنوں ڈویژن، ایس ڈی اوز و دیگر متعلقہ آفسران نے شرکت کی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بنوں نے کنڈا مافیا اور بجلی چوری کے خلاف اپریشن مذید تیز کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی شئیر کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ فیڈرز پر لوڈ کی کمی اور بجلی لوڈشیڈنگ کا واحد حل صرف میٹرز انسٹالیشن اور بجلی کا صحیح استعمال ہے جس کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائینگے۔
Quick Links
About Government
Important Links
Explore Us